ٹی ڈی سی پی کی عدم دلچسپی کے باعث کروڑوں کا منصوبہ مکمل  فعال نہ ہوسکا 

 مری(بیورو رپورٹ)ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپور یشن پنجاب(ٹی ڈی سی پی)کی عدم دلچسپی کے با عث کروڑوں کا منصوبہ مکمل طور پر فعال نہ ہوسکا سا نحہ مری کے بعد کروڑوں روپے کا ایس ایم ڈیز منصو بہ دو سال کا عرصہ گزرنے کے باجود ابھی تک مکمل طور پر فعال نہ ہوسکا جس سے کروڑوں روپے ضائع ہونے کا خدشہ گزشتہ سال 2022 میں برفباری کے دوران سانحہ مری کے بعد حکومت پنجاب کی جانب سے سیاحوں کی سہولیات کے لیے مری کے آٹھ انٹری پوائنٹس پر بروقت موسم، ٹریفک اور دیگر معلومات کے لیے کروڑوں روپے کے ایس ایم ڈیز منصوبہ میں آٹھ بڑی ڈیجیٹل سکرینز نصب کی گئی تھی تاکہ مری کی تازہ ترین اپڈیٹس ان سکرینز پر موجود ہوں یہ سکرینزسترہ میل ٹول پلازہ، لوہر ٹوپہ، جھکاگلی چوک، مال روڈ، کلڈنہ چوک، باڑیاں، بانسرہ گلی اور نیو مری پتریاٹہ کے مقام پر نصب کی گئی تھیں لیکن کچھ سکرین کے علاوہ باقی تمام ابھی تک فعال نہ ہوسکیں ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ ٹی ڈی سی پی کے زیر انتظام ہے جو عدم توجہی کے باعث دیگر سکرینز فعال نہ ہوسکیں سیاحوں اور عوامی حلقوں  نے کروڑوں روپے کی رقم خرچ ہونے کے باوجود منصوبہ فعال نہ ہونا ذمہ دارن کی ناقص منصوبہ بندی ہے انہوں نے صوبائی وزیر سیاحت اور ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔  

ای پیپر دی نیشن