ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان 

اسلام آباد(خبرنگار)آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ہفتہ کو ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 42، شہید بینظیر آباد 41، چھور، میرپور خاص، حیدرآباد، مٹھی اور سکرنڈ میں 40 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن