مجوزہ آئینی ترامیم عوام سے خفیہ رکھی جارہی ہیں، بیرسٹر سیف 

Oct 20, 2024

پشاور(آئی این پی)مشیر اطلاعات خیبرپی کے بیرسٹر سیف  نے کہاہے کہ آئین عوام کی امانت ہے، مجوزہ ترامیم عوام سے چھپا کرکی جارہی ہیں۔مشیر اطلاعات خیبرپی کے بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کارکنان کو کامیاب اور پرامن احتجاج پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ، احتجاج سے ثابت ہوا کہ موجودہ حکمران عوامی نمائندے نہیں ہیں، پی ٹی آئی اپنے قائد کی رہائی وجعلی حکومت کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ ترامیم کرکے عدلیہ کی خودمختاری کو ختم کرنے کی کوشش ناکام بنائیں گے، سیاست کو صرف سیاسی اداروں تک محدود رہنا چاہیے۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وفاق کی اصل علامت ہے، رجیم چینج سازش کے تحت قائم حکومت پاکستان کو اندرسے تباہ کر رہی ہے، کوئی ظلم اس نظریئے کو مٹا نہیں سکتا جس کا وقت آ چکا ہو۔

مزیدخبریں