حکومت ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی، سیدال خان

اسلام آباد (خبرنگار)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے اور عوام کو ریلیف دینے سمیت تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے انتہائی سرگرم ہے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی خاطر وزیراعظم پاکستان اقدامات اٹھا رہے ہیں اور ان کی انتھک محنت سے ملک کے معاشی حالات تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں انہوں نے کہا کہ یہ موجودہ حکومت ہی کی کاوشیں ہیں کہ شنگھائی تعاون تنظیم جیسی اہم کانفرنس کا شاندار انعقاد پاکستان میں ممکن ہوا جس میں 12 ممالک کے سربراہان اور 200 سے زائد  پارلیمانی وفود نے شرکت کی۔ اسی طرح پاکستان میں سعودی عرب کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کے وفد نے بھی کامیاب دورہ کیا اور دیگر ممالک کے وفود بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے چئیرمن سینیٹر پرویز رشید۔ ایوان بالا کی قائمہ  کمیٹی برائے ہاسنگ اینڈ ورکس سینیٹر ناصر بٹ، سینیٹر دوستان خان دومکی سینیٹر سعید احمد ہاشمی اور پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی وزیر خوراک نور محمد دمہڑ  و دیگر سے پارلیمنٹ ہاس میں ملاقات کے دوران کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ  ملک کے حالات کی بہتری کے لیے ضروری ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں موجودہ حکومت کا ساتھ دیں ملک کے معاشی حالات میں بہتری لانے کے لیے موجودہ حکومت موثر اقدامات اٹھا رہی ہے اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کا ساتھ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کیا جا سکے

ای پیپر دی نیشن