آئینی ترمیم کی منظوری کا معاملہ، سینیٹ اورقومی اسمبلی اجلاس آج ہونگے

 آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر سینیٹ کا اجلاس سہ پہر تین بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس چھ بجے شام ہوگا ۔دونوں اجلاسوں کے ایجنڈے میں آئینی ترمیم کی منظوری کا معاملہ شامل نہیں ، قومی اسمبلی کے آج ہونیوا لے اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، 26 ویں آئینی ترمیم کا بل ضمنی ایجنڈے کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے آج ہونیوالے اجلاس میں وقفہ سوالات کے علاوہ دو توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے،آج ہونیوالے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر قانون کیجانب سے قانونی معاونت و انصاف اتھارٹی کے قیام کا بل بھی پیش کیا جائے گا۔    دوسری جانب قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، سیکیورٹی کے پیش نظر قومی اسمبلی کے اجلاس میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گی ہے،صرف میڈیا کے ان نمائندوں کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت ہو گی جن کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے فل سیشن پریس گیلری کارڈ جاری کیے گے ہیں۔ون ڈے پریس گیلری کارڈ جاری کرنے پر سختی کی گی ہے،آج ہونے والے قومی اسمبلی کےاجلاس کے لیے ون ڈے پریس گیلری کارڈ جاری نہیں کیے جائیں گے، پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر1پر کوریج کرنے والے کیمرہ مینوں کی انٹری مرتب کردہ لسٹ کے ذریعے ہو گی، سیکیورٹی وجوہات کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے تمام صحافی حضرات سے گزارش ہے کہ اپنا پریس گیلری کارڈ ہمراہ رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن