لاہور ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ2روز کی سبزیوں کی قیمتوں میں کمی، مستحکم اور اضافہ کی رپورٹ جاری کر دی۔8سبزیوں کی قیمتوں میں بتدریج کمی 12 سبزیوں کی قیمتیں مستحکم، 2 سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ہوا، پیاز، آلو،بند گوبھی، دیسی ٹینڈے، میتھی، لوکی بوتل، ادرک تھائی لینڈ ، ادرک چائنہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ،کریلا، بینگن، پھول گوبھی، کھیرا، اروی، مٹر، شملہ مرچ، بھنڈی، شلجم، پالک، لیموں چائنہ، دیسی لہسن کی قیمتیں برقرار رہیں۔لہسن چائنہ، ہارنی لہسن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،پیاز کی قیمت میں 5 روپے کی کمی، 130 سے 125 روپے ہوئی ،بند گوبھی کی قیمت میں 20 روپے کی کمی، 120 سے 100 روپے ہوئی ،دیسی ٹینڈے کی قیمت میں 10 روپے کی کمی، 130 سے 120 روپے ہوئی ،میتھی کی قیمت میں 10 روپے کی کمی، 130 سے 120 ہوئی ۔آلو کی قیمت میں 3 روپے کی کمی، 85 سے 82 ہوئی ،لوکی بوتل کی قیمت میں 10 روپے کی کمی، 110 سے 100 ہوئی ،ادرک تھائی لینڈ کی قیمت میں 95 روپے کی کمی، 845 سے 750 روپے ہوئی ،ادرک چائنہ کی قیمت میں 25 روپے کی کمی، 775 سے 750 روپے ہوئی ، کریلا 140، بینگن 90، پھول گوبھی 110، کھیرا 100، اروی 150، بھنڈی 110، شلجم 120، پالک 50، مٹر 310، شملہ مرچ 330، لیموں چائنہ 90، دیسی لہسن 410 میں برقرار ہے۔چائنہ لہسن کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہوا، قیمت 560 سے 575 ہوئی ،ہارنی لہسن کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، 420 سے 435 روپے ہوئی ، سبزیوں کی قیمتوں میں کمی خوش آئند بات ہے،شہریوں کو ریلیف فراہم کی تمام تر کاوشیں جاری ہیں۔