اسد قیصر کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سے ٹیلیفونک رابطہ‘ عمران خان کا خاص پیغام پہنچا دیا

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد قیصر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے پارٹی قائد عمران خان کا خاص پیغام پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 5 رکنی وفد نے سابق وزیراعظم عمران خان سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے ملاقات کرنے والے وفد میں پارٹی کے مرکزی رہنماء بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص اکرم، اسد قیصر اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملنے والے وفد میں شریک سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، اس دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اسد قیصر نے علی امین گنڈاپور سے تفصیلی گفتگو کی۔

ای پیپر دی نیشن