بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر تحسین شاہد کے بیٹے کی پاکستان لڑکی سے شادی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بھارتی سیاستدان کے بیٹے کی پاکستانی لڑکی کے ساتھ آن لائن نکاح کی تقریب منعقد ہوئی ہے۔ بے جے پی رہنما کے بیٹے محمد عباس حیدر اور پاکستانی لڑکی اندلیپ زہرا کی شادی پہلے سے طے تھی لیکن دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث لڑکی کو ویزا نہ مل سکا جس کے باعث دونوں نے آن لائن شادی کرلی رپورٹ کے مطابق دلہن کی والدہ شدید بیماری کے باعث آئی سی یو میں تھیں اور سفری پابندیوں کے باعث مسئلہ پہلے ہی درپیش تھا، جس کے بعد دولہے کے اہل خانہ نے شادی کی تقریب آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔گزشتہ ہفتے جمعہ کے روز دولہے کے اہل خانہ مقامی طور پر جمع ہوئے جبکہ دلہن کا خاندان لاہور سے آن لائن شادی کی تقریب میں شامل ہوا۔بے جے پی رہنما کے بیٹے محمد عباس حیدر نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی اہلیہ کو بغیر کسی پریشانی کے جلد ہی بھارتی ویزا دیدیا جائے گا۔
بھارتی حکمراں جماعت کے لیڈر کا بیٹا پاکستانی لڑکی کو دل دے بیٹھا، آن لائن نکاح کرلیا
Oct 20, 2024 | 14:19