روس نے یوکرین کے 110 ڈرون مار گرائے: روسی وزارتِ دفاع

Oct 20, 2024 | 14:39

روس کی وزارتِ دفاع نے اتوار کی صبح کہا کہ اس نے دارالحکومت ماسکو سمیت کئی علاقوں میں راتوں رات 110 یوکرینی ڈرون مار گرائے۔ٹیلی گرام پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں وزارت نے کہا، فضائی دفاع نے کرسک کے علاقے میں 43 ڈرونز کو روکا جہاں یوکرین کے فوجی اگست سے ماسکو کی افواج کی سے علاقہ واپس لینے کے لیے زمینی کارروائی کر رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مزید 27 ڈرون لیپیٹسک کے علاقے میں، 18 اوریول اور ایک ماسکو میں نیز نزنی نوگوروڈ، بیلگوروڈ اور برائنسک کے علاقوں میں کل 21 ڈرون مار گرائے گئے۔روس اپنی سرزمین پر تقریباً روزانہ کی بنیاد پر یوکرین کے ڈرونز مار گرانے کی اطلاع دیتا ہے لیکن عام طور پر کم تعداد میں۔کئیف نے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر روسی بمباری کے جواب میں یہ حملے کر رہا ہے جو اکثر توانائی سے متعلق مقامات کو نشانہ بناتے ہیں۔

مزیدخبریں