اسرائیلی فوجی طیاروں کی طرف سے یحییٰ سنوار کے قتل کے بعد ان کی تصویر والے ' لیف لٹ' غزہ میں پھینکے گئے ہیں۔ اس لیفٹ میں یحییٰ سنوار کی لاش کی تصویر کے ساتھ ایک لکھا ہوا پیغام بھی دیا گیا ہے۔اس اسرائیلی پیغام میں اہل غزہ کو دھمکانے کے انداز میں کہا گیا ہے کہ ' اب غزہ پر حماس کی حکمرانی نہیں رہ سکے گی۔ ' یہ ایک طرح سے نیتن یاہو کے تازہ ترین بیانات کی ہی باز گشت ہے۔