لبنان پر اسرائیلی بمباری : ایک میئر سمیت چار لبنانی قتل

Oct 20, 2024 | 15:07

لبنان میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بیکا شہر کے میئر کے علاوہ تین مزید لبنانی شہریوں کو بمباری کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے۔ یہ اسرائیلی بمباری ہفتے کے روز لبنان کے مشرقی حصے میں واقع بیکا شہر کو نشانہ بناتے ہوئے کی گئی تھی۔اسرائیلی بمبار طیاروں نے ایک رہائشی عمارت کو بعلول نامی قصبے میں بمباری کر کے تباہ کر دیا ہے۔لبنانی خبر رساں ادارے ' نیشنل نیوز ایجنسی 'کے مطابق بمباری سے چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ان چار مقتولین میں بیکا کے نزدیکی قصبے سوہمار بلدیاتی میئر حیدر شہلا بھی شامل ہیں۔ خیال رہے اسرائیل بمباری سے لبنان کے جنوبی اور مشرقی حصوں کو بطور خاص نشانہ بنا رہا ہے۔

مزیدخبریں