خاتون کثیر منزلہ عمارت کے کنارے سے لٹک گئی: چیخ پکار کی ویڈیو

Oct 20, 2024 | 15:20

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں برازیل کے شہر گاروجا میں ایک اونچی عمارت کے کنارے سے لٹکتی ہوئی ایک خاتون کو دیکھا گیا۔ خاتون اس وقت کھڑکی سے باہر پھسل گئی جب وہ صفائی کررہی تھی۔ویڈیو کلپ جسے ایک شخص نے سڑک کے پار ایک عمارت سے فلمایا ہے، عورت اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کے ساتھ عمارت کی 16ویں منزل پر ایک کنارے کو پکڑے ہوئے دکھائی دیتی ہے۔خاتون تقریباً 5 منٹ تک مدد کے لیے چیختی رہی۔ اتنے میں پڑوسی پہنچ گئے اور اس کی جان بچائی۔

مزیدخبریں