آئینی ترمیم کی منظوری کےمعاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم شہبازشریف کے چیمبر میں ہو رہا ہے۔ اس سے قبل چھبیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر حکمران اتحاد کا ایوان صدرمیں اہم اجلاس ہوا، وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان صدر آمد ہوئی،بلاول بھٹو زرداری بھی ایوان صدر میں موجودتھے ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ صدرمملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں چھبیسویں آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت کی گئی، وزیراعظم شہباز شریف ملاقات کے بعد پارلمینٹ پہنچ گئے ہیں۔
آئینی ترمیم کی منظوری کامعاملہ، وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری
Oct 20, 2024 | 15:47