26 ویں آئینی ترامیم کی منظوری کے لئے آج پھر اہم دن

Oct 20, 2024 | 16:41

ویب ڈیسک

اسلام آباد: چھبیسویں آئینی ترامیم کی منظوری کے لئے آج پھر اہم دن ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج پھر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گی، تحریک انصاف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا وقت طے پا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا وفد 2 بجے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچے گا۔ملاقات میں پی ٹی آئی جے یو آئی اور پی پی پی کے مشترکہ مسودے کو ووٹ دینے یا نہ دینے کے حتمی فیصلے سے مولانا فضل الرحمان کو جواب دے گی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان سے مسودے پر حتمی رائے کے لئے ایک روزکا وقت مانگا تھا۔ پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان سے پیر کے روز بانی نے ملاقات کروا کے حتمی فیصلے کی ان سے منظوری لینے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کا مطالبہ حکومت کے سامنے رکھا تھا جس پر حکومت نے پیر تک کی مہلت دینے سے انکار کردیا تھا. حکومتی انکار کے بعد مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کو آج دوپہر تک سوچنے کا وقت دیا تھا۔

مزیدخبریں