آئینی ترامیم سے قبل پی ٹی آئی کے کیمپ میں ہلچل

Oct 20, 2024 | 16:53

ویب ڈیسک

آئینی ترمیم سے قبل پی ٹی آئی کے کیمپ میں ہلچل، پی ٹی آئی کے 11 ارکان کا پارٹی سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق جن ارکان سے رابطہ نہیں ہو رہا ان میں 2 سینیٹرز 9 ارکان قومی اسمبلی شامل ہیں. پی ٹی آئی قیادت کو کوشش کے باوجود رابطے میں کامیابی نہ مل سکی. اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جانب سے بھی 7 ارکان سے رابطہ نہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے.چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی دو سینیٹرز سے رابط منقطع ہونے کا بتا دیا ہے۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ زین قریشی، ظہور قریشی، برگیڈئیرر اسلم گھمن سے رابطہ نہیں ہو رہا. اس کے علاوہ عثمان علی، ریاض فتیانہ  مقداد حسین چوہدری الیاس سے بھی رابطہ نہیں ہورہا ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اورنگزیب خان کھچی اور مبارک زیب خان بھی ربطے سے باہر ہیں، جبکہ دو سینیٹرز سے بھی رابطہ نہیں ہو رہا۔

مزیدخبریں