آئینی ترمیم: پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، 2 سینیٹرز ساتھ چھوڑ گئے

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2 سینیٹرز نے ساتھ چھوڑ دیا۔اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سینیٹر فیصل سلیم اور زرقا تیمور شاہد حکومت کو پیارے ہوگئے ہیں اور شاید دونوں ہمارے ووٹ ڈالیں گے. ہم اس کی مذمت کرتے ہیں. لوگوں کو ایسے اٹھانا ہے تو یہ جمہوریت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ادھوری رہی ہے. آئینی ترامیم پر مشاورت جاری تھی کہ پولیس نے کہا کہ ’ملاقات کا وقت ختم ہوگیا‘، بانی کی واضح ہدایات تک آئینی ترامیم پر ووٹ نہیں دیں گے۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ابتدائی گفتگو ان کی صحت اور جیل کے حالات پر ہوئی. عمران خان کا پیغام ہے 100 سال بھی جیل میں گزارنا پڑا تو گزاروں گا۔

ای پیپر دی نیشن