سینئیر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسموگ سے بچاؤ کے لئے بوقت ضرورت مصنوعی بارش کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے اسموگ سے بچاؤ کے لئے اعلان جنگ کرتے ہوئے مصنوعی بارش کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔اس حوالے سے محکمہ ماحولیات آرمی ایوی ایشن، سول ایوی ایشن، پی سی ایس آئی آر اور محکمہ موسمیات کی مشترکہ حکمت عملی تیار لی گئی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مصنوعی بارش اور دیگر اقدامات کے لئے وسائل بھی مہیا کر دئیے گئے ہیں،جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محمکہ موسمیات کی معاونت سے مصنوعی بارش کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسموگ کی شدت کی صورت میں تمام انتظامی اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جبکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق مصنوعی بارش کے حوالے سے عمل کیا جائے گا. ایک بار مصنوعی بارش پر 50 سے 70 لاکھ روپے خرچ آئے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ زہریلا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، کارخانوں اور ذرائع کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ہے، جبکہ زہریلے دھوئیں سے بچاؤ کے اقدامات سے ماحول بہتر کر لیں تو مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں ہے۔ مریم اورنگزیب نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام ساتھ دیں، مل کر اسموگ پرست بچاؤ کے جہاد کو کامیاب بنائیں. فصلوں کی باقیات جلتی دیکھیں، صنعتوں سے دھواں اٹھتا دیکھیں، یا مقدار سے بڑھ کر دھواں چھوڑتی گاڑیاں دیکھیں تو 1373 پر اطلاع دیں.ہر شہری کا تعاون انسانی جانیں بچا سکتا ہے۔