بلوچستان اسمبلی کےا قلیتی رکن ایس ایم پیٹرک طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کے مطابق ایس ایم پیٹرک طویل عرصے سے بیمار تھے اور وہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
خیال رہے ایس ایم پیٹرک مسلم لیگ ن کی طرف سے بلوچستان اسمبلی میں اقلیتی نشست پر ممبر تھے۔مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینئر رہنما چوہدری محمد عزیز انتقال کر گئےوزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے رکن صوبائی اسمبلی ایس ایم پیٹرک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم پیٹرک مخلص سیاسی و سماجی رہنما تھے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ معاشرتی و سماجی ترقی اور اقلیتوں کی بہبود کیلئے کردار ادا کیا. غم کی اس گھڑی میں پسماندگان کےدکھ میں برابرکے شریک ہیں۔