حکومت نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں جے یو آئی کی ترمیم شامل کر لی ہے .جس کے تحت جنوری 2028 سے ملک سود فری کر دیا جائے گا۔ حکومت کا منظور شدہ 26 ویں آئینی ترامیم کا حتمی . جس میں جے یو آئی مطالبے پر حتمی مسودے میں آرٹیکل 38 میں ترمیم شامل کر لی گئی ہے۔اس ترمیک کے مطابق پاکستان سے سود کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور یکم جنوری 2028 کو ملک کو سود فری کر دیا جائے گا۔
حکومت نے شریعت کورٹ کے ججز سے متعلق جے یو آئی کی تجویز بھی مان لی ہے۔ 27 آئینی ترامیم سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔ جے یو آئی کی تجویز پر مسودے میں آئین کے آرٹیکل 203 سی بھی شامل کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ جے یو آئی کی ناراضی دور کرنے کے لیے یہ تجویز ترمیم کا حصہ بنائی گئی ہے اور مسودے کے مطابق آئین میں آرٹیکل 203 سی، شق 3 میں تبدیلی ہوگی۔اس شق کے تحت لفظ "ہائی کورٹ” کے ساتھ وفاقی شرعی عدالت بھی لکھا جائے گا اور جج سپریم کورٹ کا جج بننے کا اہل ہوگا۔