لاہور: پنجاب میں ڈویلپمنٹ، واٹر اینڈ سینی ٹیشن اور ہارٹیکلچر کیلئے صوبائی اتھارٹیز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا. جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے تین صوبائی اتھارٹیز بنانے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔اجلاس میں پنجاب میں ڈویلپمنٹ، واٹر اینڈ سینی ٹیشن اور ہارٹی کلچر کے لئے صوبائی اتھارٹیز قائم کی جائے گی، جبکہ صوبائی اتھارٹیز کے قیام کے لئے باقاعدہ قانون سازی ہو گی۔صوبائی اتھارٹیز مرکزی سطح پر پالیسی اور پلان تشکیل دیں گی، اس کے علاوہ لوکل لیول پر ڈویلپمنٹ، واٹر اینڈ سینی ٹیشن اور ہارٹیکلچر ایجنسی عملدرآمد یقینی بنائیں گی۔صوبائی اتھارٹیز کے لئے گورننگ بورڈ اور ڈائریکٹر جنرل بنانے کی تجاویز زیر غور ہیں جبکہ لوکل لیول پر مینجمنٹ بورڈ اور منیجنگ ڈائریکٹر بنانے کا جائزہ بھی لیاگیا ہے. اس کے علاوہ وزیراعلی مریم نواز شریف نے اسٹریٹ لائٹس کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
واضح رہے کہ اس موقع پر صوبائی وزراء بلال یاسین، ذیشان رفیق،چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری، متعلقہ سیکرٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی، جبکہ سیکرٹری ہاؤسنگ اور بلدیات ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔