میں سرکس دیکھنے پاکستان واپس آیا ہوں: اختر مینگل

بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں جو سرکس ہونے جا رہا ہے وہ دیکھنے آیا ہوں۔پارلیمنٹ میں صحافیوں سے رسمی گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ ہمارا اپنے سینیٹرز سے کوئی رابطہ نہیں، ہم اپنے سینیٹرز کو ڈھونڈنے آئے ہیں اور ہم نے دونوں سینیٹرز کے لاجز دیکھے ہیں لیکن وہاں نہیں ہیں۔سربراہ بی این پی مینگل کا کہنا تھا کہ دونوں سینیٹر جاتی امرا، بلاول ہاؤس اور آبپارہ میں ہوسکتے ہیں لیکن اس وقت بنی گالا میں تو بالکل نہیں ہو سکتے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ مسودے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی حکومت کو آئینی ترمیم پر ووٹ دینے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن