سعودی عرب کی بری افواج نے برطانیہ میں ہونے والے "کیمبرین پیٹرول" مقابلے کے 65ویں سیشن میں 38 ممالک کی 126 مسابقتی ٹیموں میں سے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔اس مقابلے کو سب سے مشکل عالمی عسکری مقابلہ سمجھا جاتا ہے، اس کی سرگرمیاں 48 گھنٹوں میں مسلسل انجام دی گئیں۔ان سرگرگرمیوں کا خلاصہ آپریشن کے احکامات جاری کرنے، زخمیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، دشمن کی گاڑیوں اور ٹینکروں سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ، پانی کی ندیاں عبور کرنے، سخت موسمی حالات اور ناہموار علاقوں میں 16 مفروضوں کو لاگو کرنے، دشمن کی طرف بڑھنے ، 75 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے اور40 کلو وزن اٹھانے پر مشتمل تھیں۔