آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 32 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ عالمی ٹرافی اپنے نام کر لی۔دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں ٹاس جنوبی افریقہ نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے امیلیا کیر نے 43 ، بروک ہالیڈے نے 38 اور سوزی بیٹس نے 32 رنز بنائے. میڈی گرین 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔پروٹیز کی جانب سے نانکولولیکو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کلرک، ٹرائیون اور ایبونگا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنا سکی۔ پروٹیز مسلسل دوسری مرتبہ فائنل میں شکست کا سامنا کر چکی ہے۔جنوبی افریقہ کی کپتان لارا نے 33 رنز کی اننگز کھیلی، تظمین برٹس نے 17 ٹرائیون نے 14 اور ڈیریکسن نے 10 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے روزمیری میئر اور امیلیا کیر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔