مجھ پر قاتلانہ حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی:اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایرانی ایجنٹوں نے قتل کی کوشش کی، مجھ پر قاتلانہ حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی شہر قیصریہ میں حزب اللہ نے صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ آج ایران کے ایجنٹوں نے مجھے میری اہلیہ سمیت قتل کرنے کی کوشش کرکے بڑی غلطی کی۔ایکس پیغام میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش مجھے ملکی سلامتی کی جنگ جاری رکھنے سے نہیں روک سکتی۔ اسرائیل اور اس کے شہریوں کو نقصان پہنچانے والے کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی، ہم تمہارے دہشت گردوں کا خاتمہ کرتے رہیں گے اور غزہ سے اپنے یرغمالیوں کو واپس لائیں گے۔بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ ہم غزہ کے شمالی علاقے میں جانے والے اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی یقینی بنائیں گے اور خطے میں اپنی نسلوں کی سلامتی کو حقیقت میں بدلیں گے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی پراکسیز نے اسرائیلی وزیراعظم اور اہلَ خانہ کو قتل کرنے کی کوشش کی جس سے ایران کا چہرہ بے نقاب ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن