سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ ترمیم آخری نہیں ہے مزید بھی ہوں گی. باپ کا باپ بننے کی کوئی کوشش نہ کریں۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ باپ باپ ہی رہتا ہے، میرا 21 تاریخ کا دعویٰ اور وعدہ درست ثابت ہوا، وکٹری کا نشان تاریخ میں لکھا جائے گا. سیاسی بونوں کا قد کبھی بڑا نہیں ہوتا، خطرات سے کھیلنا ہی کھلاڑیوں کا کام ہوتا ہے،اب ملک میں صرف ترقی اور خوشحالی کا راج ہوگا۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ترمیم کا ساتھ نہیں دیا لیکن کلاز کا ساتھ دیا. بانی پی ٹی آئی کو یہاں تک پہنچانے والوں کی نشاندہی کرتا رہا ہوں. ان لوگوں کو بانی پی ٹی آئی سے جو گالم گلوچ سننا پڑی وہ بھی تاریخ کاحصہ ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ پریس کانفرنسز کرنیوالے بےشرم آج چھپے بیٹھے ہیں. پریس کانفرنسز کرنیوالے میری بات سن لیتے تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔جب بانی تحریک انصاف لاہور میں تھے تو مجھے بلایا گیا تھا. میں نے اس وقت کہا تھا رات کے اندھیرے میں نہیں آؤں گا. بانی تحریک انصاف بلائیں گے تو جاؤں گا۔سینیٹر نے کہا کہ مجھے سیاست بانی تحریک انصاف نے سکھائی ہے.اب تحریک انصاف کے پاس کچھ نہیں بچا، اچھا ہوا جن کے بغیر ہونا تھی وہ بھی آگئے، سب کی باتیں دھری کی دھری رہ گئی۔فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان میں نوٹ اور ووٹ کبھی ختم نہیں ہونگے. میری باتوں کو کسی کیساتھ بھی جوڑ دیا جائے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔انھوں نے کہا کہ ہمارا مقصد سینیٹ سے ترمیم منظور کرانا تھا وہ ہوگئی. قومی اسمبلی سے بھی آئینی ترمیم بڑے آرام سے ہوجائیگی۔
ہمارا مقصد سینیٹ سے ترمیم منظور کرانا تھا وہ ہوگئی:فیصل واوڈا
Oct 20, 2024 | 23:29