بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کو سینیٹ گیلری سے نکال دیا گیا

اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل کو سینیٹ گیلری سے نکال دیا گیا۔سینیٹ اجلاس میں ووٹنگ کے دوران سینیٹ گیلری سے نکالے جانے پر اختر مینگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سب کی چوری پکری تو حکومتی وزرا کے پسینے نکل گئے۔انہوں نے کہا کہ مجھے خاتون سیکیورٹی اہلکار نے گیلری سے نکالا۔ میرا اپنی پارٹی کے اغوا شدہ ارکان سے آمنا سامنا ہو رہا تھا۔اختر مینگل نے کہا کہ میرا اپنی پارٹی کے اغوا شدہ ارکان سے آمنا سامنا ہورہا تھا۔میں نے سب کی چوری پکڑی تو حکومتی وزرا کے پسینے نکل گئے۔

واضح رہے کہ اختر مینگل پارٹی کے 2 ارکان سینیٹ اجلاس میں موجود تھے جنہوں نے اختر مینگل کی مخالفت کے باوجود آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا۔

ای پیپر دی نیشن