امریکہ کمانڈروں کی سکیورٹی کیلئے 3 ہزار فوجی ماہرین افغانسان بھیجے گا : واشنگٹن پوسٹ

واشنگٹن (مانیٹرنگ نیوز) امریکہ افغانستان میں تین ہزار کے قریب ایسے فوجی ماہرین کا دستہ روانہ کر رہا ہے جو انٹیلی جنس، بم دھماکوں سے نمٹنے، بارودی سرنگوں کی تلاش اور راستوں کو صاف کرنے کے ماہر ہوں گے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کا کہنا کہ انہوں نے افغانستان میں فوجی کمانڈروں کی سکیورٹی ضروریات کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ تین ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا حکم دیا ہے۔ افغانستان میں امریکی اور نیٹو کمانڈر جنرل سٹینلے میک کرسٹل نے گیٹس سے جو مزید فوجی بھیجنے کی درخواست کی ہے وہ انتین ہزار ماہرین ملٹری آفیسرز کے علاوہ ہے اوباما نے 21 ہزار فوجی اس سال افغانستان بھیجنے کا کہا ہے جس سے امریکی افواج کی تعداد 68 ہزار ہو جائے گی۔ تاہم صدر اوباما نے کچھ یونٹس کی کلی تعیناتی کاحکم نہیں دیا۔ 25 سو سے تین ہزار تک ایسے فوجی بھیجے جا رہے ہیں جو دھماکہ خیز مواد راستے صاف کرنے انٹیلی جنس اور آئی ای ڈی کے ماہرین ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن