وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے الطاف حسین سے ٹیلیفون پرایم کیوایم کے کنوینر ڈاکٹرعمران فاروق قتل پرتعزیت کی ہے۔

وزیرداخلہ رحمان ملک نے الطاف حسین سے کہا ہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق ایک بڑے رہنما اورشریف النفس انسان تھے، ان کے قتل سب افسردہ ہیں  ۔ انہوں نے صدر، وزیراعظم اور حکومت کی جانب سے اس سانحہ پر الطاف حسین ، ایم کیوایم کی پوری قیادت اورکارکنان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور ڈاکٹرعمران فاروق کے لئے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پرالطاف حسین نے کہاکہ ڈاکٹرعمران فاروق کی شہادت کا سانحہ ایم کیوایم کیلئے ایک ایسا نقصان ہے جس کی تلافی کبھی نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہاکہ ان کے قاتل قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن