سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام پانچ بجے ہوگا، ایوان زیریں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف متفقہ قرارداد منظورکی جائے گی

وزیرقانون بابراعوان کے مطابق قومی اسمبلی کے پچیسویں اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے لئے ناقابل برداشت ہیں اس لئے مظالم کیخلاف متفقہ قرارداد منظورکی جائے گی اور دیگر بل بھی پیش ہوں گے۔ دونوں ایوانوں کے اجلاس میں سیلاب سے ہونے والی تباہی اوربحالی سے متعلق اقدامات پر بھی بحث ہوگی۔ امکان ہے کہ سینیٹ کے اجلاس کی کارروائی وفاقی وزیر سینیٹرعبدالرزاق تھہیم کے انتقال کے باعث فاتحہ خوانی کے بعد موخرکردی جائے گی۔ واضح رہے کہ صدرمملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل چون کے تحت دونوں ایوانوں کے اجلاس طلب کئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن