اقوام متحدہ کے زیر اہتمام غربت کے خاتمے کےلیے عالمی کانفرنس کل سے شروع ہو رہی ہے دوسری جانب نیویارک میں سینکڑوں افراد نے غربت کے خاتمے کیلئے مظاہرہ کیا ۔                 

نیویارک کے لنکولن پلازا کے علاقے میں ہونیوالے اس مظاہرے میں اقوام متحدہ سے افریقہ اور ایشیائی ممالک میں غربت کی کمی کےلیے کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ مظاہرین نے اس موقعے پر سوڈان کے روایتی رقص کا مظاہرہ بھی کیا ۔ ادھر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام غربت کے خاتمے کےلیے عالمی کانفرنس کل سے نیویارک میں شروع ہو رہی ہے ۔ اس کانفرنس میں سن دو ہزار میں  منظور کیے گئے منصوبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ۔ کانفرنس کے موقعے پر امیر ممالک کی جانب سے دنیا بھر میں بسنے والے غریب افراد کیلئے بھاری فنڈز بھی فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن