پاورپلانٹس کو تیل اورگیس کی سپلائی بحال نہ ہونے کے باعث بجلی کی پیداوار میں کمی کا سلسلہ  برقرار ہے۔

Sep 20, 2010 | 15:03

سفیر یاؤ جنگ
وزارت پانی و بجلی کے ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار بارہ ہزار تین سوپینتیس میگاواٹ اور طلب بارہ ہزار آٹھ سوچھ میگاواٹ ہے۔ جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال چارسواکہترمیگاواٹ ہوگیا ہے۔ ترجمان کے مطابق تھرمل اور آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار میں پندرہ سومیگاواٹ کی کمی ہوئی ہے ۔ کے ای ایس سی کوچھ سونوے میگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق آبی ذرائع سے چھ ہزار پانچ سوتیس میگاواٹ، تھرمل سے ایک ہزار چارسو انہتر میگاواٹ اور آئی پی پیز سے چارہزارتین سوچھ میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ رینٹل پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار صرف تیس میگاواٹ ہے۔
مزیدخبریں