تقریب حلف برادری کا انعقاد گلگت بلتستان ہاؤس اسلام آباد میں کیا گیا۔ وزیر بیگ سے چیف جج گلگت سپریم اپلیٹ کورٹ جسٹس محمد نواز عباسی نے حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، قائم مقام سپیکرجمیل احمد ، کابینہ اور اسمبلی کے ارکان نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر بیگ نے مرحومہ گورنر ڈاکٹر شمع خالد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات قابل ستائش ہیں اور ان کے انتقال پر پورے گلگت بلتستان کو بے حد افسوس اور صدمہ ہے۔ تقریب میں گلگت بلتستان کی پہلی گورنر ڈاکٹر شمع خالد اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی۔