چیف جسٹس خواجہ محمد شریف نے یہ ریمارکس پنجاب بھر میں پٹرول کی قلت کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران دئیے۔ انکا کہنا تھا کہ پٹرول کی قلت نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے لہذا وفاقی حکومت جلد از جلد اس معاملے کو حل کرے ۔ پٹرول کی قلت کے خلاف درخواست ایڈووکیٹ نوشاب اے خان کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ پٹرول کی کمی کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں ۔ عدالت پٹرول کی فروخت بحال کرنے کے احکامات جاری کرے اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی سیکرٹری پٹرولیم ، چیف سیکرٹری پنجاب اور گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت تیئیس ستمبر تک ملتوی کردی۔