ٹھٹھہ میں سیلاب سے متاثرہ ایک خاتون نے بیک وقت چھ بچوں کو جنم دیا ہے مگر بد قسمتی سے طبی سہولیات نہ ہونے کے باعث سارے بچے جاں بحق ہوگئے

Sep 20, 2010 | 16:27

سفیر یاؤ جنگ
ٹھٹھہ کے متاثرین سیلاب کے ایک کیمپ میں حنیف ملاح کی اہلیہ نسیمہ نامی خاتون نے بیک وقت چھ بچوں کو جنم دیا ۔ جن میں چار لڑکے اور دو لڑکیاں تھیں۔ تاہم ان کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث سول ہسپتال مکلی پہنچایا گیا جہاں بروقت طبی امداد نہ ملنے اورمناسب سہولتیں نہ ہونے کے باعث چھ بچوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ خاتون کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کو قریبی قبرستان میں دفن کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ سیلاب کے باعث حاملہ خواتین اور بچوں کی جان کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے اور اس حوالے سے موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ ٹھٹھہ میں قائم سیلاب متاثرین کے کیمپ میں کئی حاملہ خواتین موجود ہیں مگر طبی سہولیات نہ ہونے کے باعث ان کیلئے مشکلات پیدا ہورہی ہیں ۔
مزیدخبریں