بھارت، مقبوضہ کشمیر کو اٹوٹ انگ کہنا چھوڑ دے، کشمیری کسی صورت بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔ترجمان دفترخارجہ عبدالباسط

دفترخارجہ اسلام آباد سے جاری کئے گئے بیان میں  عبدالباسط نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہتا ہے تو اس کے متنازعہ ہونے کا اعتراف کرے۔کشمیر کے متعلق بھارتی پالیسی پر نظرثانی کا وقت آگیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے نہتے کشمیری مظاہرین پر فائرنگ کرکے دس روز میں ایک سو سے زائد افراد شہید کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت کے غاصبانہ تسلط سے ہرقمیت پر چھٹکارا چاہتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن