وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ انکی پنجاب کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں مگر کالاباغ ڈیم  مردہ گھوڑا ہے، بنا ہوتا تو حالیہ سیلاب سے نہ صرف چارسدہ اور نوشہرہ بلکہ پشاور بھی ڈوب جاتا۔

ریلوے ہیڈ کواٹرز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام احمد بلور نے کہا کہ فی الوقت حکومت کے خاتمے کا کوئی امکان نہیں یہ باتیں وہ لوگ اپنی خفت مٹانے کیلئے پھیلا رہے ہیں جنہوں نے دو ہزار آٹھ کے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔  وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نہ صرف اپنے اتحادیوں بلکہ حزب اختلاف کو بھی نہایت دانشمندی سے ساتھ لیکر چل رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ انہیں ایم کیوایم کے رہنما عمران فاروق کے قتل کا نہایت دکھ ہے مگر اس معاملے پر کراچی میں پختونوں کی گاڑیاں جلانا درست نہیں۔ ایک سوال پرغلام محمد بلور نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر صوبہ خیبر پختونخوا کیلئے بہت خطرناک ثابت ہوگی اور اس معاملے میں چند تکنیکی ماہرین کی رائے کو حتمی قرار نہیں دیا جاسکتا۔   

ای پیپر دی نیشن