لارڈذ میں جاری چوتھے ایک روزہ کرکٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیتنے کےلیے دوسوچھاسٹھ رنز کا ہدف دیا ہے۔

Sep 20, 2010 | 18:29

سفیر یاؤ جنگ
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور عبدالرزاق کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر دو سوپینسٹھ رنز سکور کیے۔ پاکستان نے انگلش ٹیم کے خلاف آخری دو اوورز میں بیالیس رنز سکور کیئے،عبدالرزاق نے صرف بیس گیندوں سامنا کیا اور آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے چوالیس رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
اوپنرمحمد حفیظ نے چونسٹھ رنز بنائے ،کپتان شاہد آفریدی  بھی تیز کھیلتے ہوئے سینتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے گریم سوان نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
مزیدخبریں