مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد منظورکی گئی ہے

کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف قومی اسمبلی میں چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان نے مذمتی قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر منظورکرلی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اہم ہے اسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ وزیر مملکت برائے ریلوے افضل سندھو نے وقفہ سوالات کے دوران تسلیم کیا کہ ریلوے کی چودہ ہزار دوسواکتیس ایکڑ اراضی پر مختلف سرکاری محکموں نے قبضہ کر رکھا ہے۔ انہوں  نے یہ اعتراف بھی کیا کہ ٹرینوں پر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کو روکنے میں حکومت ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بند کی گئی ٹرینوں کو کھولنے کے حوالے سے ہائی کورٹ کے فیصلہ پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن