سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے سابق چیرمین کامران لاشاری اور سات دیگر افسران کے خلاف کارروائی کرے ۔

Sep 20, 2010 | 19:09

سفیر یاؤ جنگ
سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے چیف جسٹس کی سربراہی میں ایف نائن پارک اسلام آباد کی زمین سستے داموں لیز پر دینے کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے پر توہین عدالت  نوٹسز کی سماعت کی ۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے عدالت کو بتایا کہ کامران لاشاری کو چیف سیکرٹری سندھ کے عہدے سے ہٹا کر واپس بلا لیا گیا ہے ۔ عدالت نے سی ڈی اے کے وکیل کو افسران کے خلاف کارروائی کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی اور ہدائت کی کہ اس جگہ کی نیلامی ایک ماہ میں مکمل کی جائے۔  کامران لاشاری کے وکیل حفیظ پیرزادہ نے استدعا کی کہ ان کے خلاف کاروائی روک دی جائےلیکن ان کی درخواست مسترد کردی گئی۔ حفیظ پیرزادہ  نے عدالت سے کہا کہ ان کے موکل کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔ فاضل بینچ  نے انہیں نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 
 
مزیدخبریں