نوازلیگ  کے سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون اور ایم کیو ایم غم کی ہرگھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔

مسلم لیگ نون کے سینیٹراسحاق ڈار ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل پر تعزیت کے لیے کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیروپہنچے تو ڈاکٹر فاروق ستار اوردیگرارکان نے ان کا استقبال کیا۔ رابطہ کمیٹی کے ساتھ اظہارتعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ نواز شریف اور شہباز شریف کا پیغام لے کر ایم کیوایم کا غم بانٹنے آئے ہیں۔ اسحاق ڈار نے  کہا کہ عمران فاروق کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ ہم اصولوں کی بنیاد پر دو ہزار آٹھ میں کابینہ سے نکلے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف جہاد نہ کیا گیا تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہو گا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اسحاق ڈار کی نائن زیرو آمد پر ہم نواز شریف اور شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں،اختلافات اپنی جگہ مگرغم بانٹنے کی روایت قائم رہے گی۔ مسلم لیگ سندھ کے رہنماء ممنون حسین، سلیم ضیاء اورنہال ہاشمی بھی اسحاق ڈٓار کے ساتھ تھے۔

ای پیپر دی نیشن