ایوان صدر اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن سے گفتگو کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ یورپی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی ترسیل کی رعایت سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور معیشت منفی اثرات سے آزاد ہوگی۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی صرف پاکستان کے بس کی بات نہیں، برطانیہ اورعالمی برداری اس مقصد کے لیے اعانت فراہم کرے۔ ملاقات میں باہمی تعلقات، دہشتگردی کیخلاف جنگ اورخطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنرنے کہا کہ وہ مشکل حالات میں پاکستان کی بھرپور امداد جاری رکھیں گے ۔