اطلاعات کے مطابق بدرواس ریلوےسٹیشن پرمال بردار گاڑی پہلے سے سٹیشن پر کھڑی گوالیار انٹرسٹی مسافر ٹرین سے ٹکراگئی ۔ ریلوے ترجمان نے بتایا کہ ٹرینوں میں ٹکر آمنے سامنے سے ہوئی ۔اس حادثے میں مسافرٹرین کے تین ڈبوں کو نقصان پہنچا ہے اور بیس سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے ۔ ٹرینوں کے تصادم سے پچاس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حادثہ موسلادھار بارش اورکم روشنی کے باعث پیش آیا ۔