سندھ میں سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میںپاک فوج کی جانب سے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی بحالی کیلئے پاک فوج کے دو ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے اب تک گیارہ سو ٹن راشن تقسیم کیا جا چکا ہے جبکہ ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کے ذریعے تقریبا اٹھاون ہزارافراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ میجر دانش غفور نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آرمی کے دو ہیلی کاپٹرز مسلسل متاثرہ علاقوں کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ روزانہ چھ سے سات ٹن راشن متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔
پاک فوج کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ اور فضائیہ بھی ریسکیو آپریشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ پاک فضائیہ کے طیارے متاثرین سیلاب کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں دن رات مصروف ہیں۔دوسری جانب سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پیٹ اور جلدکی بیماریوں میں اضافےکے بعد پاک فوج ، بحریہ اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی میڈیکل ٹیمیں متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کرنے میں بھی مصروف عمل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن