سری لنکا کی ٹیم آسٹریلیا کے پہلی اننگز کے تین سو سولہ رنز کے جواب میں چار سو تہتر رنز بنا کر آؤٹ ہوگی

Sep 20, 2011 | 01:51

سفیر یاؤ جنگ
سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکا نے چار سو اٹھائیس رنز چھہ کھلاڑی پر اننگزکا آغاز کیا تو اسکی پوری ٹیم چار سو تہتر رنز بنا کرآؤٹ ہو گئی۔ سری لنکا کی جانب سے میتھیوز نے شاندار ایک سو پانچ رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے جبکہ دیگر کھلاڑیوں مں دلشان تراسی رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سےسیڈل نے چار،کوپ لینڈ اورجانسن نے دو دو جبکہ واٹسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔آئی لینڈرز کے آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز شروع کی اور چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر اس نے تین کھلاڑیوں کے نقصان پر دو سو نو رنز بنائے۔آسٹریلیا کے ہیوجھیز ایک سو بائیس اور کلارک آٹھ رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں سری لنکا کی جانب سے تینوں کھلاڑیوں کو ہیرتھ نے آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا کو دوسری اننگز میں سری لنکا پر مجموعی طور پر باون رنز کی برتری حاصل ہوگی ہے جبکہ اس کی سات وکٹیں ابھی باقی ہیں۔
مزیدخبریں