وزیراعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں صوبائی محکمہ صحت کے اعلٰی حکام اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعلٰی نے ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں سپرے کرنے والے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہ ساڑھے تین سو روپے سے بڑھا کر پانچ سو روپے کرنے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو دور کرنے کیلئے فوری طور پر نرسزز کی بھرتی شروع کرنے کے بھی احکامات جاری کئیے۔ وزیراعلٰی نے اس موقع پر واضح کیا کہ حکومت ان تمام نجی ہسپتالوں کے خلاف بھرپور ایکشن کرے گی جو ڈینگی ٹیسٹ کے سلسلے میں حکومت کی مقررکردہ فیس سے زائد رقم وصول کریں گے جبکہ انکی مانیڑنگ کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ وزیراعلٰی نے پچیس ڈسپنسریوں کو محکمہ لیبر کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں سو سے زائد ڈسپنسریوں کو متحرک کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ میاں شہباز شریف نے اس موقع پر واضح کیا کہ ڈینگی سپرے مکمل ہونے اور مناسب حفاظتی انتظامات کے بعد ضلعی حکومت لاہور کی جانب سے سرٹیفکیٹ جاری ہونے تک سکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بند رکھی جائیں گی۔