ملک بھرمیں جاری بارشوں کے باوجود بجلی کا شارٹ فال تین ہزار پانچ سواٹھاون میگاواٹ ہونے کے بعد لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھادیا گیا

Sep 20, 2011 | 06:00

سفیر یاؤ جنگ
پیپکوحکام کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوار تیرہ ہزارچوالیس میگاواٹ جبکہ طلب سولہ ہزار چھ سو دو میگاواٹ ہے۔ ہائیڈل ذرائع سے چھ ہزار چھ سو اکتالیس، تھرمل سے ایک ہزار ایک سو ستاسی ،آئی پی پیز سے پانچ ہزار تریسٹھ اور کرائے کے بجلی گھروں سے ایک سو تریپن میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ بجلی کی پیداوار اورطلب میں فرق کے اضافے کے باعث لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہروں میں چھ سے آٹھ اوردیہی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبارزندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔
مزیدخبریں