لیبیا میں باغی فوج کا کہنا ہےکہ صحرائی شہربنی ولید پرقبضہ کرنے کیلئے وہ پوری طرح تیارہے

Sep 20, 2011 | 07:47

سفیر یاؤ جنگ
باغی فوج کےترجمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنی ولید شہرپرقبضے کے لیے پیش رفت جاری ہے تاہم وہ فائرنگ اورگولہ بارود سے عام شہریوں کونشانہ نہیں بنانا چاہتے، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روزمعمرقذافی کی حامی فورسزکی جانب سے کی گئی شدید فائرنگ کے باعث باغیوں کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے باغی فوج بنی ولید شہرمیں داخل نہیں ہوسکی۔عبوری قومی کونسل کے رہنماؤں نے واضح کیا کہ معمرقذافی کی حامی فورسزکی جانب سے مزید مزاحمت کی گئی تواتحادی افواج سے مل کرکارروائی کریں گے۔ ادھر غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق معمر قذافی کی حمایتی فوج کے ایک جنرل کوملک کے جنوبی حصے سے گرفتار کرلیا گیا ہے
مزیدخبریں