ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں لاتعداد افراد ڈینگی کا شکار ہوکراپنی جان گنوادیتے ہیں، ترقی پذیر ممالک میں اس تعداد میں ہرسال اضافہ ہورہا ہے۔ سائنسدانوں نے ویت نام میں ڈینگی مچھرکو کنٹرول کرنے کے لئے نومقامات پرواٹربَگزکا استعمال کیا، کوئینزلینڈ انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ کے شمال اوروسطی ویتنام میں ہونے والے اس تجربے سے ان مقامات پر ڈینگی بخار پر مکمل طورپرقابوپالیاگیا، تحقیق میں شامل ڈاکٹر برائن کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کو عالمی سطح پر استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔