سندھ ہائیکورٹ ميں بارہ مئی کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پرويز مشرف اور الطاف حسين سميت ديگر کو نوٹسز جاری کردئيے ہیں۔

Sep 20, 2011 | 08:24

سفیر یاؤ جنگ
سندھ ہائیکورٹ کورٹ ميں بارہ مئی دوہزار سات کے واقعات سے متعلق کيس کی سماعت چيف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشير عالم اور جسٹس امام بخش بلوچ پر مشتمل دو رکنی ڈويژنل بينچ نے کی۔ سماعت کے دوران مدعی ايڈووکيٹ اقبال کاظمی کا کہنا تھا کہ اس وقت بشمول ايم کيو ايم کے تمام جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ بارہ مئی کے واقعات کی مکمل انکوائری ہونی چاہئيے۔ عدالت نے سابق صدر پرويز مشرف، ايم کيو ايم کے قائد الطاف حسين، سابق وزير داخلہ وسيم اختر، سابق وزير اعلٰٰی سندھ ارباب غلام رحيم سميت ديگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غير معينہ مدت کے لئے ملتوی کردی ہے۔
مزیدخبریں