دبئی: چیک باونس کیس میں امین فہیم کے بیٹے کی گرفتاری کی اطلاعات: ایئرپورٹ پر روکا گیا‘ مخدوم نجیب

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیک باونس ہونے پر مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم نجیب الزمان کو دبئی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ مخدوم نجیب کو پاکستانی قونصلیٹ کی مداخلت پر رہائی ملی جبکہ مخدوم نجیب الزمان نے کہا کہ مجھے گرفتار نہیں کیا گیا‘ معاملہ چیک باونس ہونے پر غلط فہمی کی وجہ سے ہوا‘ ایک گھنٹہ دبئی ایئرپورٹ پر روکا گیا۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق مخدوم نجیب کا پاسپورٹ پولیس کے قبضے میں ہے۔ مخدوم نجیب کو جبل علی پولیس سٹیشن میں حراست میں رکھا گیا جبکہ مخدوم نجیب الزماں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی میں مجھے گرفتار نہیں کیا گیا۔ سارا معاملہ رابطے کے فقدان اور غلط فہمی پر ہوا تھا۔ ضابطے کے مطابق چار قسطوں مےں چیک جمع کرایا تھا۔ تحقیقات کے بعد حکام نے معذرت کی اور مےں وطن واپس آگیا۔

ای پیپر دی نیشن